Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Takwir Urdu Translation
رکوعاتہا 1
سورۃ ﴕ
اٰیاتہا 29
Tarteeb e Nuzool:(7) | Tarteeb e Tilawat:(81) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(29) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(122) | Total Letters:(430) |
At Takwir
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
1
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ(1)
ترجمہ: کنزالعرفان
جب سورج کو لپیٹ دیاجائے گا۔
2
وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے۔
3
وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ(3)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔
4
وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ(4)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوٹی پھریں گی۔
5
وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ(5)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب وحشی جانور جمع کئے جائیں گے۔
6
وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب سمندر سلگائے جائیں گے۔
7
وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ(7)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب جانوں کوجوڑا جائے گا ۔
8
وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىٕلَتْ(8)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔
9
بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْ(9)
ترجمہ: کنزالعرفان
کس خطا کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا؟
10
وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ(10)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں گے۔
11
وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ(11)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب آسمان کھینچ لیا جائے گا۔
12
وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ(12)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی ۔
13
وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ(13)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب جنت قریب لائی جائے گی ۔
14
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْﭤ(14)
ترجمہ: کنزالعرفان
ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی۔
15
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ(15)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو ان ستاروں کی قسم جو اُلٹے چلیں ۔
16
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ(16)
ترجمہ: کنزالعرفان
جوسیدھے چلیں ، چھپ جائیں ۔
17
وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ(17)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور رات کی جب پیٹھ پھیر کر جائے۔
18
وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ(18)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور صبح کی جب سانس لے ۔
19
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ(19)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک یہ ضرور عزت والے رسول کا کلام ہے۔
20
ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍ(20)
ترجمہ: کنزالعرفان
جو قوت والا ہے ، عرش کے مالک کے حضور عزت والا ہے۔
21
مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍﭤ(21)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے ،امانت دار ہے۔
22
وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ(22)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور تمہارے صاحب ہر گز مجنون نہیں ۔
23
وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
اوریقینا بیشک انہوں نے اسے روشن کنارے پر دیکھا۔
24
وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ(24)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور یہ نبی غیب بتانے پر ہر گز بخیل نہیں ۔
25
وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ(25)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ(قرآن)ہر گز مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ۔
26
فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَﭤ(26)
ترجمہ: کنزالعرفان
پھر تم کدھر جاتے ہو؟
27
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ(27)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہ تو سارے جہانوں کے لیے نصیحت ہی ہے۔
28
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَﭤ(28)
ترجمہ: کنزالعرفان
اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا ہونا چاہے۔
29
وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ(29)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور تم کچھ نہیں چاہ سکتے مگر یہ کہ اللہ چاہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.