Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tariq Ayat 15 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(36) | Tarteeb e Tilawat:(86) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(17) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(70) | Total Letters:(253) |
{اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا: بیشک کافر اپنی چالیں چل رہے ہیں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ کفارِ مکہ اللّٰہ تعالیٰ کے دین کو مٹانے،حق کے نور کو بجھانے اورتاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو تکلیف پہنچانے کے لئے طرح طرح کی چالیں چل رہے ہیں اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں جس کی انہیں خبر نہیں تواے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ کافروں کی ہلاکت کی دعا نہ فرمائیں بلکہ انہیں ڈھیل دیں اور انہیں چند روز کے لئے کچھ تھوڑی سی مہلت دیں کیونکہ وہ عنقریب ہلاک کر دئیے جائیں گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا اور غزوۂ بدر میں انہیں اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا۔( خازن، الطّارق، تحت الآیۃ: ۱۵-۱۷، ۴ / ۳۶۹، مدارک، الطّارق، تحت الآیۃ: ۱۵-۱۷، ص۱۳۳۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.