Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tin Ayat 7 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(28) | Tarteeb e Tilawat:(95) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(8) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(39) | Total Letters:(157) |
{فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ: تو اب کونسی چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے۔ } یعنی اے کافر انسان! کیا تو نے اپنی صورت میں ،اپنی تخلیق کی ابتداء میں ،اپنی جوانی اور بڑھاپے میں غور نہیں کیا تاکہ تو یہ کہہ دیتا کہ جو ذات ان چیزوں پر قادر ہے وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ مجھے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کر دے اور مجھ سے میرے اعمال کا حساب لے اور اس قطعی دلیل اور روشن حجت کے بعد اب کونسی چیز تجھے انصاف کے دن کو جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے اور تو اللّٰہ تعالیٰ کی یہ قدرتیں دیکھنے کے باوجود کیوں مرنے کے بعد اٹھائے جانے ،قیامت کے دن حساب ہونے اور اعمال کی جزا ملنے کا انکار کرتا ہے۔( خازن، والتین ، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۳۹۱، ملخصاً)
{اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ: کیا اللّٰہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ؟ } حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’ جو سورۂ’’وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ‘‘ پڑھتے ہوئے ’’اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ ‘‘ پڑھے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ کہے ’’بَلٰی وَاَنَا عَلٰی ذَالِکَ مِنَ الشَّاہِدِیْن‘‘ یعنی کیوں نہیں ، یقینا ہے اور میں ا س بات پر گواہوں میں سے ہوں ۔( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ والتین، ۵ / ۲۳۰، الحدیث: ۳۳۵۸)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.