Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tur Ayat 34 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(76) | Tarteeb e Tilawat:(52) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(49) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(342) | Total Letters:(1309) |
{ اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ: بلکہ وہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے یہ قرآن خود ہی
بنالیا ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا
کفارِ مکہ یہ کہتے ہیں کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے دِل سے یہ قرآن بنالیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کا رد کرتے
ہوئے فرمایا کہ ایسی بات نہیں جیسی یہ گمان کر رہے ہیں بلکہ
حقیقت ِحال یہ ہے کہ کفار ایمان نہیں لاتے اور ان اعتراضات کا باطل
ہونا جاننے کے باوجوددشمنی اور نفس کی خباثت کی وجہ سے ایسے اعتراض کررہے
ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان پر حجت قائم کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اگر ان کے خیال
میں قرآن جیسا کلام کوئی انسان بناسکتا ہے اور یہ اپنے
دعوے میں سچے ہیں تو اس جیسی ایک بات تو بنا کر لے
آئیں جو حسن و خوبی اور فصاحت و بلاغت میں اس کے مثل ہو۔( خازن،
الطور، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۴، ۴ / ۱۸۹، مدارک، الطور، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۴، ص۱۱۷۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.