Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tur Ayat 41 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(76) | Tarteeb e Tilawat:(52) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(49) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(342) | Total Letters:(1309) |
{ اَمْ عِنْدَهُمُ
الْغَیْبُ: یا ان کے پاس غیب ہے۔} یعنی
شریعت کے احکام پس ِپُشت ڈالنے والے مشرکین کے پاس کیاغیب کا علم ہے جس کی وجہ
سے وہ یہ حکم لگاتے ہیں کہ مرنے کے بعد
نہیں اٹھیں گے اور اٹھے بھی تو انہیں عذاب
نہیں دیا جائے گا ۔جب یہ بات بھی نہیں ہے تو وہ
کیوں اسلام قبول نہیں کرتے۔
امام
فخر الدین رازی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’اس
آیت میں یہ اشارہ ہے کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے
پاس جو کچھ اَسرار ،اَحکام اور کثیر خبروں کا علم ِغیب ہے وہ وحی کے
ذریعے انہیں حاصل ہوا ہے۔( تفسیر کبیر، الطور،
تحت الآیۃ: ۴۱، ۱۰ / ۲۲۱، مدارک، الطور، تحت الآیۃ: ۴۱، ص۱۱۷۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.