Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tur Ayat 45 Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﳸ
اٰیاتہا 49
Tarteeb e Nuzool:(76) | Tarteeb e Tilawat:(52) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(49) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(342) | Total Letters:(1309) |
45
فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَ(45)
ترجمہ: کنزالایمان
تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے
تفسیر: صراط الجنان
{ فَذَرْهُمْ: تو تم
انہیں چھوڑ دو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب یہ مشرکین عناد
میں اس حد تک پہنچ چکے ہیں اور
یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ وہ اپنے کفر سے نہیں پھریں گے تو
آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں اور ان کی طرف توجہ نہ
فرمائیں یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس
میں بے ہوش کردئیے جائیں گے۔ اس دن سے مراد پہلی بار صور
پھونکے جانے کا دن ہے اور بعض مفسرین نے اس سے موت کا دن بھی مراد لیا ہے۔( جلالین
مع صاوی، الطور، تحت الآیۃ: ۴۵، ۶ / ۲۰۴۳، مدارک، الطور، تحت الآیۃ: ۴۵، ص۱۱۷۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.