Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tur Ayat 46 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(76) | Tarteeb e Tilawat:(52) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(49) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(342) | Total Letters:(1309) |
{ یَوْمَ لَا
یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْــٴًـا: جس دن ان کا کوئی فریب انہیں کچھ کام
نہ دے گا۔} یعنی مشرکین کوبے ہوش کر دئیے جانے کا دن وہ ہے جس دن ان کا کوئی
فریب انہیں کچھ کام نہ دے گا بلکہ اُلٹاا نہیں نقصان
پہنچائے گا اور نہ ان سے عذاب دور کر دینے میں کسی کی طرف سے ان کی مدد
ہو گی۔( تفسیر طبری، الطور، تحت الآیۃ: ۴۶، ۱۱ / ۴۹۸، روح البیان، الطور، تحت
الآیۃ: ۴۶، ۹ / ۲۰۵، ملتقطاً)
یاد
رہے کہ کافروں کو ان کے فریب تو کچھ کام نہ دیں گے جبکہ
دنیا میں ایمان قبول کرنے والوں کو قیامت کے دن ان کا ایمان
لاناضرور کام آئے گا جیساکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
’’ قَالَ اللّٰهُ
هٰذَا یَوْمُ یَنْفَعُ الصّٰدِقِیْنَ صِدْقُهُمْؕ-لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ
تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ
رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ‘‘(مائدہ:۱۱۹)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اللہ نے
فرمایا: یہ (قیامت) وہ دن ہے جس
میں سچوں کو ان کا سچ نفع دے گا ان کے لئے باغ
ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ، وہ ہمیشہ ہمیشہ اس
میں رہیں گے، اللہ ان
سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی
ہوئے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.