Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zariyat Ayat 19 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(67) | Tarteeb e Tilawat:(51) | Mushtamil e Para:(26-27) | Total Aayaat:(60) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(393) | Total Letters:(1521) |
{وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ
حَقٌّ: اور ان
کے مالوں میں حق تھا۔} اس آیت میں پرہیز گار
وں کے بارے میں بیان کیا گیا کہ ان کے
مالوں میں مانگنے والے اور محروم کا حق تھا۔ مانگنے والے سے
مراد وہ ہے جو اپنی حاجت کے لئے لوگوں سے سوال کرے اور محروم سے مراد وہ ہے جو
حاجت مند ہو اور حیاء کی وجہ سے سوال بھی نہ کرے۔( مدارک، الذّاریات، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۱۱۶۷)
پرہیزگاروں کی 4صفات:
اس
آیت سے پرہیز گاروں کی 4 صفات معلوم ہوئیں :
(1)…ان کے مال
میں غریبوں کا حصہ ہوتا ہے۔
(2)…وہ ہر قسم کے فقیر کو
دیتے ہیں چاہے اسے پہچانتے ہوں یا نہیں ۔
(3)… ان کا دینا سائل کے
مانگنے پر مَوقوف نہیں ،وہ مانگنے والوں کو بھی دیتے
ہیں اور تلاش کرکے ان مَساکین کو بھی دیتے ہیں جو حیاء اور شرم کی وجہ
سے مانگ نہ سکیں ۔
(4)… وہ
فقیروں کو دے کر ان پر اپنا احسان نہیں جتاتے بلکہ اپنی
کمائی میں ان کا حق سمجھتے ہیں اور ان کا احسان مانتے
ہیں کہ انہوں نے ہمارا مال قبول کرلیا۔اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے کے مسلمانوں کو بھی
یہ اوصاف اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.