Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zariyat Ayat 30 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳷ
اٰیاتہا 60

Tarteeb e Nuzool:(67) Tarteeb e Tilawat:(51) Mushtamil e Para:(26-27) Total Aayaat:(60)
Total Ruku:(3) Total Words:(393) Total Letters:(1521)
29-30

فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ(29)قَالُوْا كَذٰلِكِۙ-قَالَ رَبُّكِؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ(30)
ترجمہ: کنزالایمان
اس پر اس کی بی بی چلّاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ انہوں نے کہا تمہارے رب نے یونہی فرمادیا ہے اور وہی حکیم دانا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ: تو ابراہیم کی بیوی چلاتی ہوئی آئی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب فرشتوں نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو علم والے لڑکے کی خوشخبری سنائی تو یہ بات آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زوجہ حضرت سارہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا نے بھی سن لی ، اس پر آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا چِلّاتی ہوئی آئیں اور حیرت سے اپنے چہرے پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا:کیا وہ عورت بچہ جنے گی جو (90 یا 99 برس کی) بوڑھی ہے اور اس کے ہاں کبھی بچہ پیدا نہیں ہوا۔ اس بات سے ان کا مطلب یہ تھا کہ ایسی حالت میں بچہ ہونا انتہائی تعجب کی بات ہے۔ فرشتوں نے کہا: جو بات ہم نے کہی آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ نے یونہی فرمایا ہے، بیشک وہی اپنے اَفعال میں  حکمت والا ہے اور ا س سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔( جلالین، الذّاریٰت، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۰، ص۴۳۳، مدارک، الذّاریات، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۰، ص۱۱۶۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links