Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zariyat Ayat 36 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(67) | Tarteeb e Tilawat:(51) | Mushtamil e Para:(26-27) | Total Aayaat:(60) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(393) | Total Letters:(1521) |
{ فَاَخْرَجْنَا: تو ہم نے
نکال لیا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اس شہر پر عذاب آیا جس میں حضرت
لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے لوگ آباد تھے تو
پہلے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان پر ایمان لانے والے حضرات کو اللہ تعالیٰ نے نکال لیا اور اس شہر میں ایک ہی گھر کے لوگ مسلمان تھے۔ایک قول یہ ہے کہ وہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور آپ کی
دونوں صاحب زادیاں تھیں اور ایک قول یہ ہے کہ
حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے اہلِ بیت
میں سے جن لوگوں نے نجات پائی ان کی تعداد 13 تھی۔( خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۴ / ۱۸۴، ابو سعود، الذّٰریٰت، تحت
الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۵ / ۶۳۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.