Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zariyat Ayat 49 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(67) | Tarteeb e Tilawat:(51) | Mushtamil e Para:(26-27) | Total Aayaat:(60) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(393) | Total Letters:(1521) |
{ وَ مِنْ كُلِّ
شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ: اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں ۔} ارشاد
فرمایا کہ اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں جیسے
آسمان اور زمین ،سورج اور چاند ، رات اور دن،خشکی اور تری ، گرمی اور سردی ، جن
اور انسان، روشنی اورتاریکی ، ایمان اورکفر ،سعادت اوربدبختی ، حق اور باطل اور نر
و مادہ وغیرہ اوریہ قسمیں اس لئے بنائیں تاکہ تم ان
میں غور کرکے یہ بات سمجھ سکو کہ ان تمام قسموں کو پیدا
کرنے والی ذات واحد ہے، نہ اس کی نظیر ہے ،نہ اس کاشریک ہے،نہ اس کا کوئی مد ِ
مقابل ہے اورنہ اس کا کوئی مثل ہے ،لہٰذا صرف وہی عبادت کا مستحق ہے۔( خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۴۹، ۴ / ۱۸۴-۱۸۵، مدارک، الذّٰریٰت، تحت
الآیۃ: ۴۹، ص۱۱۷۱، ملتقطاً)
فی
زمانہ سائنس کی تحقیق سے یہ پتہ لگ چکا ہے کہ درخت اور
پتھروں میں بھی نر اور مادہ دو قسمیں ہیں ،جب نر
درخت سے ہوا لگ کر مادہ درخت سے چھوتی ہے تو پھل زیادہ آتا ہے اگرچہ نر درخت دور
ہو، ان چیزوں کی بھی نسل ہے مگر نسل کا طریقہ جدا گانہ ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.