Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zariyat Ayat 5 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳷ
اٰیاتہا 60
Tarteeb e Nuzool:(67) | Tarteeb e Tilawat:(51) | Mushtamil e Para:(26-27) | Total Aayaat:(60) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(393) | Total Letters:(1521) |
5-6
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ(5)وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌﭤ(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک جس کی تمہیں وعید سنائی جا رہی ہے وہ ضرور سچ ہے۔ اور بیشک بدلہ دیا جانا ضرور واقع ہونے والا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ: بیشک جس کی تمہیں وعید سنائی جا رہی ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد
والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہواؤں ،بدلیوں
،کشتیوں اور فرشتوں کی قسم یاد کرکے فرمایا کہ اے لوگو!بے
شک مرنے کے بعد زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء ملنے کی جس بات کا
تم سے وعدہ کیا جارہا ہے عذاب کی جو وعید سنائی جا رہی ہے وہ ضرور سچ ہے اور اس
میں جھوٹ کا امکان بھی نہیں ہے اور بیشک قیامت کے دن انصاف
ضرور ہونا ہے اور حساب کے بعد نیک اور برے اعمال کا بدلہ ضرور ملنا ہے۔( روح البیان، الذّاریات، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۹ / ۱۴۹، جلالین، الذّاریٰت، تحت
الآیۃ: ۵-۶، ص۴۳۲، ملتقطاً)