Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zariyat Ayat 51 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳷ
اٰیاتہا 60

Tarteeb e Nuzool:(67) Tarteeb e Tilawat:(51) Mushtamil e Para:(26-27) Total Aayaat:(60)
Total Ruku:(3) Total Words:(393) Total Letters:(1521)
50-51

فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِؕ-اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ(50)وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَؕ-اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ(51)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اللہ کی طرف بھاگو بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لئے کھلم کھلاڈر سنانے والا ہوں ۔ اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھہراؤ بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے کھلم کھلا ڈر سنانے والا ہوں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ: اور اللہ کی طرف بھاگو۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں  کہ جب عبادت کا مستحق اللہ تعالیٰ ہی ہے تو اے لوگو! تم کفر سے ایمان کی طرف، اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے اطاعت کی طرف ،اپنے گناہوں  سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  توبہ کی طرف دوڑتے ہوئے آؤ اور اس کے علاوہ سب کو چھوڑ کر صرف اسی کی عبادت کرو تاکہ تم اس کے عذاب سے نجات پا جاؤا ور اس کی طرف سے ثواب حاصل کر کے کامیاب ہو جاؤ،بیشک میں  تمہیں  اللہ تعالیٰ کی طرف سے کفر اور نافرمانی پر اس کے عذاب سے کھلم کھلاڈر سنانے والا ہوں ۔(خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۵۰-۵۱، ۴ / ۱۸۵، قرطبی، الذاریات، تحت الآیۃ: ۵۰-۵۱، ۹ / ۴۱، الجزء السابع عشر، ابو سعود، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۵۰-۵۱، ۵ / ۶۳۲-۶۳۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links