Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zariyat Ayat 56 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳷ
اٰیاتہا 60

Tarteeb e Nuzool:(67) Tarteeb e Tilawat:(51) Mushtamil e Para:(26-27) Total Aayaat:(60)
Total Ruku:(3) Total Words:(393) Total Letters:(1521)
56

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(56)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور میں نے جن اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ: اور میں  نے جن اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔} ارشاد فرمایا کہ میں  نے جنوں  اور انسانوں  کو صرف دنیا طلب کرنے اور ا س طلب میں  مُنہَمِک ہونے کے لئے پیدا نہیں  کیا بلکہ انہیں  اس لئے بنایا ہے تاکہ وہ میری عبادت کریں اور انہیں  میری معرفت حاصل ہو ۔( صاوی، الذاریات، تحت الآیۃ: ۵۶، ۵ / ۲۰۲۶، خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۵۶، ۴ / ۱۸۵)

جنوں  اور انسانوں  کی پیدائش کا اصل مقصد:

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ انسانوں  اور جنوں  کو بیکار پیدا نہیں  کیا گیا بلکہ ان کی پیدائش کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں ۔ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’ اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّكُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ‘‘(مومنون:۱۱۵)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں  بیکار بنایا اور تم ہماری طرف لوٹائے نہیں  جاؤ گے؟

            اور ارشاد فرمایا:

’’ تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ٘- وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ(ﰳ۱) الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ‘‘( ملک:۱،۲)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضے میں  ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں  کون اچھے عمل کرنے والا ہے اور وہی عزت والا، بخشش والا ہے۔

            اورحضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:اے انسان!تو میری عبادت کے لئے فارغ ہو جا میں  تیرا سینہ غنا سے بھر دوں  گا اور تیری محتاجی کا دروازہ بند کر دوں  گا اور اگر تو ایسانہیں  کرے گا تو میں  تیرے دونوں  ہاتھ مصروفیات سے بھر دوں  گا اور تیری محتاجی کا دروازہ بند نہیں  کروں  گا۔( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، ۳۰-باب،  ۴ / ۲۱۱، الحدیث: ۲۴۷۴)

            اللہ تعالیٰ ہمیں  اپنی پیدائش کے مقصد کو سمجھنے اور ا س مقصد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links