Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zilzal Ayat 6 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴧ
اٰیاتہا 8

Tarteeb e Nuzool:(93) Tarteeb e Tilawat:(99) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(8)
Total Ruku:(1) Total Words:(39) Total Letters:(158)
6

یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ﳔ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْﭤ(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا: اس دن لوگ مختلف حالتوں  میں  لوٹیں  گے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ قیامت کے دن لوگ حساب کی جگہ پر پیش ہونے کے بعد وہاں  سے کئی راہیں  ہو کر لوٹیں  گے، کوئی دائیں  طرف سے ہو کر جنت کی طرف جائے گا اور کوئی بائیں  جانب سے ہو کر دوزخ کی طرف جائے گا تاکہ انہیں  ان کے اعمال کی جزاء دکھائی جائے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ جس دن وہ اُمور واقع ہوں  گے جن کا ذکر کیا گیا تو ا س دن لوگ اپنی قبروں  سے حساب کی جگہ کی طرف مختلف حالتوں  میں  لوٹیں  گے کہ کسی کا چہرہ سفید ہو گا اور کسی کا چہرہ سیاہ ہو گا،کوئی سوار ہو گا اور کوئی زنجیروں  اور بیڑیوں  میں  جکڑا ہوا پیدل ہو گا،کوئی امن کی حالت میں  ہو گا اور کوئی خوفزدہ ہو گا تاکہ انہیں  ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔( خازن، الزّلزلۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۴۰۱، روح البیان، الزّلزلۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۴۹۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links