Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 16 Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﳬ
اٰیاتہا 89
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
16
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِیْنَ(16)
ترجمہ: کنزالایمان
کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا
تفسیر: صراط الجنان
{اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ: کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق
میں سے بیٹیاں لیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے سرے سے اولاد محال ہونے کے باوجود اگر بالفرض اس کے لئے
اولاد مان لی جائے تو کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے
بیٹیاں لیں اور تمہیں خاص طور پر
بیٹوں سے نوازا؟ حالانکہ تم بیٹیوں کو بیٹوں سے
کم تر سمجھتے ہو تو کیا اس نے کم تر چیز اپنے لئے رکھی اور اعلیٰ چیز
تمہیں عطا کی ؟تم کیسے جاہل ہو !
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.