Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 21 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
{اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ: یاکیا اس سے پہلے ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے۔} یعنی کیا فرشتوں کی عبادت میں اللہ تعالیٰ کی رضا سمجھنے والوں کو ہم نے رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونے والے قرآن سے پہلے کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں اور اس میں غیر ِخدا کی عبادت کرنے کی اجازت دی گئی ہے جسے وہ آپ کے سامنے دلیل کے طور پر پیش کر رہے ہیں ؟ایسا بھی نہیں کیونکہ عرب شریف میں قرآنِ کریم کے سوا کوئی اللہ تعالیٰ کی کتاب نہ آئی، اور کسی کتابِ الٰہی میں کفر کی اجازت ہو سکتی بھی نہیں ،یہ باطل ہے اور اُن لوگوں کے پاس اس کے سوا بھی کوئی حجت نہیں ہے۔( تفسیرطبری، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۲۱، ۱۱ / ۱۷۶، خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۲۱، ۴ / ۱۰۴، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.