Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zukhruf Ayat 22 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳬ
اٰیاتہا 89

Tarteeb e Nuzool:(63) Tarteeb e Tilawat:(43) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(89)
Total Ruku:(7) Total Words:(939) Total Letters:(3549)
22

بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ(22)
ترجمہ: کنزالایمان
بلکہ بولے ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم ان کی لکیر پر چل رہے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ: بلکہ انہوں  نے کہا:ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا۔} یعنی ان کے پاس کوئی عقلی یا نقلی دلیل نہیں  ہے بلکہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں  کہ فرشتوں  کی عبادت کرنے کی ان کے پاس صرف یہ دلیل ہے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم آنکھیں  بند کر کے بے سوچے سمجھے ان کی پیروی کرتے ہیں ۔( ابوسعود، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۲۲، ۵ / ۵۴۰، خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۲۲، ۴ / ۱۰۴، ملتقطاً)

 شریعت کے مقابلے میں  آباؤ اَجداد کے رسم و رواج کی پابندی کرنا بد ترین جرم ہے:

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ شریعت کے مقابلے میں  باپ داداؤں  کے رسم و رواج کی پابندی کرنا بد ترین جرم ہے جیسے آج کل بعض مسلمان شادی بیاہ یا مَرگ کے موقع پر ناجائز رسومات صرف اپنے پرانے باپ داداؤں  کی پیروی میں  مضبوط پکڑے ہوئے ہیں ، اللہ تعالیٰ انہیں  ہدایت اور عقلِ سلیم عطا فرمائے،اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links