Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 37 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﳬ
اٰیاتہا 89
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
37
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ(37)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں اوروہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ: اور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک وہ شَیاطین قرآنِ پاک سے منہ موڑنے والوں کو اس راستے سے روکتے
ہیں جس کی طرف قرآن بلاتا ہے اور ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ
وہ گمراہ ہونے کے باوجود یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔( ابوسعود، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۳۷، ۵ / ۵۴۳، ملخصاً) تو جس کی گمراہی کا یہ حال ہو ا س کے راہِ راست پر آنے کی کیا
امید کی جا سکتی ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.