Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 39 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
{وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ
الْیَوْمَ: اور آج ہرگز
تمہیں یہ چیز نفع نہیں دے گی۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ
ہے کہ اے دنیا میں اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غفلت
کرنے والو! تمہارا یہ حسرت و افسوس کرناآج ہرگز تمہیں نفع
نہیں دے گا کیونکہ آج ظاہر اور ثابت ہوگیا کہ دنیا میں شرک
کرکے تم نے اپنے اوپر ظلم کیا ،اب تم اور تمہارے ساتھی شَیاطین سب اسی طرح عذاب
میں شریک ہیں جیسے دنیا میں اکٹھے تھے۔
دوسری
تفسیر یہ
ہے کہ اے کافرو!تمہارا اور تمہارے ساتھی شیطانوں کا عذاب
میں اکٹھے ہونا آج تمہیں ہر گز نفع نہیں دے گا
اور نہ ہی تم سے کچھ عذاب ہلکا کیا جائے گا کیونکہ کفار اور ان کے
شیطانوں میں سے ہر ایک کے لئے اپنا اپنا عذاب کا وافر حصہ
ہے۔(خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۱۰۶، جلالین، الزّخرف، تحت
الآیۃ: ۳۹، ص۴۰۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.