Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 4 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﳬ
اٰیاتہا 89
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
4
وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌﭤ(4)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں یقینا بلندی والا، حکمت والا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا: اور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب
میں ہے۔} یعنی بے شک قرآن پاک ہمارے پاس سب کتابوں کی بنیاد لوحِ
محفوظ میں موجود ہے اور اے اہلِ مکہ !تم اگرچہ قرآنِ پاک کو جھٹلاتے
رہو (لیکن اس سے کوئی فرق
نہیں پڑتا) کیونکہ ہمارے نزدیک ا س کی شان بہت بلند ہے اور یہ تمام کتابوں سے
اشرف و اعلیٰ ہے کیونکہ سب اس جیسی کتاب لانے سے عاجز ہیں اور یہ حکمت
والا کلام ہے۔( خازن،
الزخرف، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۱۰۱، مدارک، الزخرف، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۰۹۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.