Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 41 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
{فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ: تو اگر ہم تمہیں لے جائیں ۔} اس سے پہلی آیت
میں بیان فرمایا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت دل کے
بہروں اور اندھوں پر اثر نہیں کرتی جبکہ اس آیت
اور ا س کے بعد والی آیت میں کفار کے لئے دنیا اور آخرت کے عذاب
کی وعید بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ، اگر ہم کفارِ مکہ کو عذاب
دینے سے پہلے آپ کو وفات دے دیں توآپ کے بعد ہم ان سے ضرور بدلہ
لیں گے یا آپ کی زندگی میں ہی ان پر ہونے والا وہ عذاب آپ
کودکھادیں گے جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے کیونکہ ہم جب
چاہیں انہیں عذاب دینے پر بڑی قدرت رکھنے والے ہیں۔( تفسیرکبیر،الزّخرف،تحت
الآیۃ:۴۱-۴۲،۹ / ۶۳۴، خازن،الزّخرف،تحت الآیۃ:۴۱-۴۲، ۴ / ۱۰۶، مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۴۱-۴۲، ص۱۱۰۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.