Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 64 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
{وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى
بِالْبَیِّنٰتِ: اور جب عیسیٰ روشن نشانیاں لایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد
والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام معجزات لے کر آئے تو انہوں نے فرمایا:
’’میں تمہارے پاس نبوت اور انجیل کے احکام لے کر آیا
ہوں تاکہ تم ان احکام پر عمل کرو اور میں اس لئے آیا
ہوں تاکہ میں تم سے توریت کے احکام میں سے وہ
تمام باتیں بیان کردوں جن میں تم اختلاف رکھتے ہو،لہٰذا تم
میری مخالفت کرنے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو اَحکام تمہیں پہنچا رہا ہوں ان
میں میرا حکم مانو کیونکہ میری اطاعت حق کی اطاعت ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے تو تم صرف اسی کی عبادت کرو اورا
س کی وحدانیّت کا اقرار کرو، یہ سیدھا راستہ ہے کہ اس پر چلنے والا گمراہ
نہیں ہو سکتا۔(جلالین ، الزّخرف ، تحت الآیۃ
: ۶۳ - ۶۴ ، ص۴۰۹ ، روح البیان، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۳-۶۴، ۸ / ۳۸۵-۳۸۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.