Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zumar Ayat 13 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﳨ
اٰیاتہا 75

Tarteeb e Nuzool:(59) Tarteeb e Tilawat:(39) Mushtamil e Para:(23-24) Total Aayaat:(75)
Total Ruku:(8) Total Words:(1274) Total Letters:(4795)
13

قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(13)
ترجمہ: کنزالعرفان
تم فرماؤ :بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} اس آیت کاشانِ نزول یہ ہے کہ کفارِ قریش نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہا تھا کہ آپ اپنی قوم کے سرداروں  اور اپنے رشتہ داروں  کو نہیں  دیکھتے جو لات و عُزّیٰ کی پوجاکرتے ہیں ۔ اُن کے رد میں  یہ آیت نازل ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے فرمایا کہ آپ ان مشرکین سے فرمادیں’’اگر بالفرض مجھ سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی ہوجائے تو مجھے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے ایک بڑے دن یعنی قیامت کے عذاب کا ڈر ہے۔(مدارک، الزمر، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۱۰۳۳، تفسیر طبری، الزمر، تحت الآیۃ: ۱۳، ۱۰ / ۶۲۳، ملتقطاً) مراد یہ ہے کہ میں  خدا کے عذاب سے بچنے کی کوشش کروں  یا آباؤ اَجداد کی مخالفت سے بچوں ۔ وہ آباؤ اَجداد جو اللہ کے عذاب سے بچا نہیں  سکتے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links