Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zumar Ayat 73 Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﳨ
اٰیاتہا 75

Tarteeb e Nuzool:(59) Tarteeb e Tilawat:(39) Mushtamil e Para:(23-24) Total Aayaat:(75)
Total Ruku:(8) Total Words:(1274) Total Letters:(4795)
73-74

وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ اِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًاؕ-حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا وَ فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ(73)وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَهٗ وَ اَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّةِ حَیْثُ نَشَآءُۚ-فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَ(74)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جو اپنے رب سے ڈرتے تھے اُن کی سواریاں گروہ گروہ جنت کی طرف چلائی جائیں گی یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور اس کے داروغہ اُن سے کہیں گے سلام تم پر تم خوب رہے تو جنت میں جاؤ ہمیشہ رہنےاور وہ کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث کیا کہ ہم جنت میں رہیں جہاں چاہیں تو کیا ہی اچھا ثواب کامیوں کا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ اِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا: اور اپنے رب سے ڈرنے والوں  کو گروہ درگروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا۔} اس سے پہلے عذاب پانے والوں  کا حال بیان کیا گیا اور اب اس آیت سے ثواب پانے والوں  کے احوال بیا ن کئے جا رہے ہیں ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنے والوں  کو عزت و احترام اور لطف و کرم کے ساتھ سواریوں  پر گروہ درگروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا یہاں  تک کہ جب وہ وہاں  پہنچیں  گے تو اُن کی عزت و احترام کے لئے جنت کے دروازے پہلے سے ہی کھلے ہوئے ہوں  گے اورجنت کے دروازے آٹھ ہیں ۔

            حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ جنت کے دروازے کے قریب ایک درخت ہے، اس کے نیچے سے دو چشمے نکلتے ہیں  ،مومن وہاں  پہنچ کر ایک چشمہ میں  غسل کرے گا تواس سے اس کا جسم پاک و صاف ہوجائے گا اور دوسرے چشمہ کا پانی پئے گا تواس سے اس کا باطن پاکیزہ ہوجائے گا،پھر فرشتے جنت کے دروازے پر استقبال کریں  گے اور جنت کے خازن ان سے کہیں  گے: تم پر سلام ہو،تم پاکیزہ رہے تو ہمیشہ رہنے کوجنت میں  جاؤ۔(تفسیرکبیر، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۳، ۹ / ۴۷۹-۴۸۰، خازن، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۳، ۴ / ۶۳-۶۴، ملتقطاً)

{وَ قَالُوْا: اور وہ کہیں  گے۔} یعنی اہلِ جنت کہیں  گے کہ سب خوبیاں  اس اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں  جس نے اپنا جنت کا وعدہ ہم سے سچا کیا اور ہمیں  جنت کی زمین کا وارث کیا تاکہ ہم اس میں  جیسے چاہیں  تَصَرُّف کریں  اورہم اپنی جنت میں  جہاں  چاہیں رہیں  ،لہٰذا دنیا میں  اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے والوں  کا آخرت میں کیا ہی اچھا اجر ہے۔( خازن، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۴، ۴ / ۶۴، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links