Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fatir Ayat 17 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(43) | Tarteeb e Tilawat:(35) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(45) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(871) | Total Letters:(3191) |
{اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ: اگروہ چاہے تو تمہیں لے جائے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!اگر تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ چاہے تو تمہیں ہلاک کر دے کیونکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے اور وہ تم سے بے نیاز ہے اور تمہاری بجائے نئی مخلوق لے آئے جو فرمانبردار ہو ، اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کرنے والی ہواور جن چیزوں سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ان سے رک جانے والی ہو اور (یاد رکھو کہ) تمہیں ہلاک کر کے نئی مخلوق لے آنا اللہ تعالیٰ پر کچھ دشوار نہیں بلکہ یہ اس کے لئے بہت آسان ہے ،تو اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اس کی فرمانبرداری کرو ا س سے پہلے کہ تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ تمہیں ہلاک کر دے۔ (تفسیر طبری، فاطر، تحت الآیۃ: ۱۶-۱۷، ۱۰ / ۴۰۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.