$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fatir Ayat 31 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳤ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(43) Tarteeb e Tilawat:(35) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(5) Total Words:(871) Total Letters:(3191)
31

وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ(31)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے وہی حق ہے، اپنے سے پہلے موجود کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی، بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار ،دیکھنے والا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ: اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے ۔}  اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے فرمایا کہ جس کتاب کی ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہے یعنی قرآنِ مجید، وہی حق ہے کہ ا س میں  جھوٹ اور شک کا کوئی شائبہ تک نہیں  اور وہ کتاب اپنے سے پہلے نازل ہونے والی کتابوں  کی عقائد،اصول اور اَحکام میں  تصدیق فرماتی ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں  سے خبردار اور انہیں  دیکھنے والا ہے اور اُن کے ظاہر و باطن کو جاننے والا ہے۔( روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۱، ۷ / ۳۴۵-۳۴۶، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html