Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fatir Ayat 36 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳤ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(43) Tarteeb e Tilawat:(35) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(5) Total Words:(871) Total Letters:(3191)
36

وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَۚ-لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَاؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍ(36)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیےجہنم کی آ گ ہے نہ ان کی قضا آئے کہ مرجائیں اور نہ ان پر اس کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ہر بڑے ناشکرے کو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ: اور جنہوں  نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے۔} مومنین کے اوصاف بیان کرنے کے بعد اب کفار کے بارے میں  بیان کیا جا رہا ہے کہ جنہوں  نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں  اور مرکر عذاب سے چھوٹ سکیں  اور نہ ان سے پلک جھپکنے کی مقدار جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیا جائے گا،جس طرح کی ہم نے انہیں  سزا دی ایسی ہی سزاہم ہر بڑے ناشکرے کو دیتے ہیں  ۔( جلالین مع صاوی، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۶، ۵ / ۱۶۹۸)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links