$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fatir Ayat 37 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳤ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(43) Tarteeb e Tilawat:(35) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(5) Total Words:(871) Total Letters:(3191)
37

وَ هُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْهَاۚ-رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُؕ-اَوَ لَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا یَتَذَكَّرُ فِیْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَآءَكُمُ النَّذِیْرُؕ-فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ(37)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ اس میں چیختے چلاتے ہوں گے، اے ہمارے رب!ہمیں نکال دے تاکہ ہم اچھا کام کریں اس کے برخلاف جوہم پہلے کرتے تھے (جواب ملے گا) اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھنے والا سمجھ لیتا اور تمہارے پاس ڈر سنانے والا تشریف لایا تھا تو اب مزہ چکھو،پس ظالموں کیلئے کوئی مددگار نہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ هُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْهَا: اور وہ اس میں  چیختے چِلّاتے ہوں  گے۔} یعنی کفارجہنم میں  چیختے اور فریاد کرتے ہوں  گے کہ اے ہمارے رب!ہمیں  جہنم سے نکال دے اور دنیا میں  بھیج دے تاکہ ہم کفر کی بجائے ایمان لائیں  اور مَعْصِیَت و نافرمانی کی بجائے تیری اطاعت اور فرمانبرداری کریں ۔ اس پر اُنہیں  جواب دیا جائے گا’’ کیا ہم نے تمہیں  دنیا میں وہ عمر نہ دی تھی جس میں  سمجھنے والا سمجھ لیتا اور تمہارے پاس ڈر سنانے والے یعنی رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے تھے لیکن تم نے اس رسولِ محترم کی دعوت قبول نہ کی اور ان کی اطاعت وفرمانبرداری بجا نہ لائے تو اب عذاب کا مزہ چکھو،پس ظالموں  کیلئے کوئی مددگار نہیں  جو ان سے عذاب کو دور کر کے ان کی مدد کر سکے۔( خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۷، ۳ / ۵۳۷، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۹۸۰، جلالین، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۳۶۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html