Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fatir Ayat 39 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(43) | Tarteeb e Tilawat:(35) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(45) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(871) | Total Letters:(3191) |
{هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِ: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں جانشین کیا۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی تمہیں زمین میں پہلے لوگوں کا جانشین کیا اور ان کی جائداد اوران کے قبضے میں موجود چیزوں کا مالک اور ان میں تَصَرُّف کرنے والا بنایا اور ان کے مَنافع تمہارے لئے مُباح کئے تاکہ تم ایمان و طاعت اختیار کرکے شکر گزاری کرو،تو جو کفر کرے اور ان نعمتوں پر شکر ِالٰہی نہ بجالائے تواپنے کفر کا وبال اسی کو برداشت کرنا پڑے گا اور کافروں کا کفر ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کے پاس غضب ہی کو بڑھاتا ہے اورآخرت میں کافروں کا کفران کے نقصان میں ہی اضافہ کرے گا کیونکہ اس کی وجہ سے وہ جنت سے محروم کر دئیے جائیں گے ۔( خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ۳ / ۵۳۷، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۹۸۱، روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ۷ / ۳۵۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.