Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fatir Ayat 4 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(43) | Tarteeb e Tilawat:(35) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(45) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(871) | Total Letters:(3191) |
{وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ: اور اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں ۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفار پر حجتیں قائم کر دینے کے باوجود بھی اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں اور تمہاری نبوت و رسالت کو نہیں مانتے اور توحید ،مرنے کے بعد اٹھائے جانے، حساب اور عذاب کا انکار کرتے ہیں تو آپ تسلی رکھیں اوران کے جھٹلانے پر غم نہ کریں ،بیشک آپ سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے، تو جس طرح انہوں نے صبر کیا آپ بھی صبر فرمائیے کیونکہ کفار کا انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ شروع سے یہی دستور چلا آرہا ہے۔ اور سب کام بالآخر اللہ تعالیٰ ہی کی طرف پھیرے جاتے ہیں تو وہ آخرت میں جھٹلانے والوں کو سزا دے گا اور رسولوں کی مدد فرمائے گا۔( ابوسعود، فاطر، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۳۶۱، جلالین، فاطر، تحت الآیۃ: ۴، ص۳۶۴، روح البیان،فاطر، تحت الآیۃ: ۴، ۷ / ۳۱۷-۳۱۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.