Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fussilat Ayat 10 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(61) | Tarteeb e Tilawat:(41) | Mushtamil e Para:(24-25) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(898) | Total Letters:(3325) |
{وَ جَعَلَ فِیْهَا
رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِهَا: اور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑرکھ دئیے۔} یعنی اللہ تعالیٰ ایساقادر ہے کہ اس نے
زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑرکھ دئیے اوردریا، نہریں ، درخت ، پھل اور طرح طرح کے
حیوانات وغیرہ پیدا کرکے اس میں برکت رکھی اور زمین میں بسنے والے انسانوں اور
دیگر جانداروں کے لئے ان کی روزیاں مقرر کر دیں، یہ سب کچھ چاردنوں میں ہوا اور جو لوگ زمین کی
تخلیق کے بارے میں سوال کرنے والے ہیں ان کے لئے یہ پورے چار دن ہیں ۔(خازن، فصلت، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۸۰-۸۱، روح البیان، حم السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ۸ / ۲۳۳-۲۳۴، ملتقطاً)
نوٹ: یاد رہے کہ
یہاں چار دنوں میں وہ دو دن شامل ہیں جن میں زمین کو پیدا کیاگیا یعنی دودن میں زمین
کی پیدائش ہوئی اور دو دن میں پہاڑ وغیرہ دیگر چیزیں پیدا کی گئیں ،یوں یہ مکمل
چار دن ہوئے ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.