Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 10 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
10

وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بٰرَكَ فِیْهَا وَ قَدَّرَ فِیْهَاۤ اَقْوَاتَهَا فِیْۤ اَرْبَعَةِ اَیَّامٍؕ-سَوَآءً لِّلسَّآىٕلِیْنَ(10)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اس میں اس کے اوپر سے لنگر(بھاری بوجھ) ڈالے اور اس میں برکت رکھی اور اس میں اس کے بسنے والوں کی روزیاں مقرر کیں یہ سب ملاکر چار دن میں ٹھیک جواب پوچھنے والوں کو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِهَا: اور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑرکھ دئیے۔} یعنی اللہ تعالیٰ ایساقادر ہے  کہ اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑرکھ دئیے اوردریا، نہریں ، درخت ، پھل اور طرح طرح کے حیوانات وغیرہ پیدا کرکے اس میں برکت رکھی اور زمین میں بسنے والے انسانوں اور دیگر جانداروں کے لئے ان کی روزیاں مقرر کر دیں،  یہ سب کچھ چاردنوں میں ہوا اور جو لوگ زمین کی تخلیق کے بارے میں سوال کرنے والے ہیں ان کے لئے یہ پورے چار دن ہیں ۔(خازن، فصلت، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۸۰-۸۱، روح البیان، حم السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ۸ / ۲۳۳-۲۳۴، ملتقطاً)

نوٹ: یاد رہے کہ یہاں چار دنوں میں وہ دو دن شامل ہیں جن میں زمین کو پیدا کیاگیا یعنی دودن میں زمین کی پیدائش ہوئی اور دو دن میں پہاڑ وغیرہ دیگر چیزیں پیدا کی گئیں ،یوں یہ مکمل چار دن ہوئے ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links