Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fussilat Ayat 12 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(61) | Tarteeb e Tilawat:(41) | Mushtamil e Para:(24-25) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(898) | Total Letters:(3325) |
{فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ
سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ: تو اللہ نے
انہیں دو دن میں سات آسمان بنادیا۔} اس آیت
میں چار چیزیں بیان کی گئی ہیں ،
(1)…جب اللہ تعالیٰ نے آسمان کو پیدا کرنے کا قصد
فرمایا تو اس نے دو دن میں سات آسمان بنادئیے۔یہ کل چھ دن
ہوئے جن میں کائنات کی تخلیق ہوئی ۔
(2)…اللہ تعالیٰ نے ہر آسمان میں اس کے کام کے
احکام بھیج دیئے۔اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر آسمان میں وہاں کے رہنے
والوں کو طاعت و عبادت اورامرو نہی کے احکام بھیج دیئے،
(3)…اللہ تعالیٰ نے سب سے نیچے والے آسمان کوجو زمین سے
قریب ہے چراغ کی طرح روشن ہونے والے ستاروں سے آراستہ کیا
اورباتیں چرانے والے شیطانوں سے آسمان کی حفاظت کے لیے
ستارے بنائے۔
(4)…یہ بہترین نظام اس اللہ تعالیٰ کا مقرر کیا ہوا ہے جو سب پر غالب اور اپنی مخلوق اوران
کی حرکات و سَکَنات کا علم رکھنے والا ہے۔(خازن
، فصلت ، تحت الآیۃ : ۱۲ ، ۴ / ۸۲ ، مدارک
، فصلت، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۰۷۰-۱۰۷۱، جلالین، فصلت، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۳۹۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.