Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 19 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
19-20

وَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ(19)حَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَیْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَ جُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(20)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جس دن اللہ کے دشمن آ گ کی طرف ہان کے جائیں گے تو ان کے اگلوں کو روکیں گےیہاں تک کہ پچھلے آملیں یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور اُن کے چمڑے سب اُن پر ان کے کئے کی گواہی دیں گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ: اور جس دن اللہ کے دشمن آگ کی طرف ہانکے جائیں  گے۔} گزشتہ آیات میں  کفارکے دُنْیَوی عذاب کابیان ہوا اوراب یہاں  سے کفارکا اُخروی عذاب بیان کیاجارہاہے ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنی قوم کے سامنے اس وقت کا ذکر فرمائیں  جب قیامت کے دن پہلے اور بعد والے تمام کافروں کو انتہائی ذلت کے ساتھ ہانک کر جہنم کی طرف لے جایا جائے گا اوران میں  سے جو کافر دوزخ کے کنارے پرپہنچ جائیں  گے انہیں روک دیا جائے گا یہاں  تک کہ پیچھے رہ جانے والے کفاران کے پاس آجائیں ،اور جب یہ کافر جہنم کے کنارے پہنچ جانے والے کافروں  کے پاس پہنچیں  گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں  اور ان کی کھالیں  سب اللہ تعالیٰ کے حکم سے بول اٹھیں  گے اور انہوں  نے ان اعضا سے دنیا میں  جوجو عمل کئے ہوں  گے وہ سب بتا دیں  گے ۔( تفسیرکبیر،فصلت،تحت الآیۃ:۱۹-۲۰، ۹ / ۵۵۵، روح البیان، حم السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۸ / ۲۴۷، مدارک، فصلت، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ص۱۰۷۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links