Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 25 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
25

وَ قَیَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَیَّنُوْا لَهُمْ مَّا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِۚ-اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ(25)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ہم نے اُن پر کچھ ساتھی تعیُّنات کیے اُنہوں نے اُنہیں بھلا کردکھایا جو اُن کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے اور ان پر بات پوری ہوئی ان گروہوں کے ساتھ جو اُن سے پہلے گزر چکے جِنّ اور آدمیوں کے بےشک وہ زیاں کار(نقصان میں) تھے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ قَیَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ: اور ہم نے کافروں  کیلئے کچھ ساتھی مقرر کردئیے۔} یعنی اللہ تعالیٰ نے دنیا میں  کافروں  کیلئے شیطانوں  میں  سے کچھ ساتھی مقرر کردئیے جنہوں  نے ان کے لئے دنیا کی زیب و زینت ، اور نفس کی خواہشات کی پیروی کرنے کو خوبصورت بنا کر پیش کیا ،تو انہوں  نے دنیا کو آخرت پر ترجیح دے دی اور شیطانوں  نے انہیں  یہ وسوسہ ڈالاکہ نہ مرنے کے بعد اٹھنا ہے ، نہ حساب ، نہ عذاب ،بس چَین ہی چَین ہے ،تواس کی وجہ سے کفار آخرت کو جھٹلانے لگے ۔ ان کافروں  پر بھی اس عذاب کی بات پوری ہوگئی ہے جو ان سے پہلے گزرے ہوئے کافرجنوں  اور انسانوں  کے گروہوں  پرثابت ہوچکی ہے۔ بیشک وہ نقصان اٹھانے والے تھے،اسی وجہ سے عذاب کے مستحق ہوئے۔(خازن، فصلت، تحت الآیۃ:۲۵، ۴ / ۸۴، مدارک،فصلت،تحت الآیۃ:۲۵،ص۱۰۷۳-۱۰۷۴، روح البیان،حم السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۵، ۸ / ۲۵۱، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links