Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fussilat Ayat 42 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(61) | Tarteeb e Tilawat:(41) | Mushtamil e Para:(24-25) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(898) | Total Letters:(3325) |
{لَا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ
خَلْفِهٖ: باطل اس کے سامنے اور اس کے
پیچھے سے بھی اس کے پاس نہیں آسکتا۔} یعنی قرآنِ
مجید باطل کی رسائی سے دور ہے اور کسی طرح اور کسی جہت سے بھی باطل اس تک راہ
نہیں پاسکتا ، یہ فرق، تبدیلی اور کمی و زیادتی سے محفوظ ہے اور شیطان اس
میں تَصَرُّف کرنے کی قدرت نہیں رکھتا ،جس چیز کے حق ہونے کا قرآنِ
مجید حکم فرما دے اسے کوئی باطل نہیں کر سکتا اور جس کے باطل ہونے کا قرآنِ
کریم حکم فرما دے اسے کوئی حق قرار نہیں دے سکتا اور قرآنِ عظیم اس رب
تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا ہوا ہے جو حکمت والا اور تعریف کے لائق ہے۔(خازن، فصلت، تحت الآیۃ: ۴۲، ۴ / ۸۷، تفسیرکبیر، فصلت، تحت الآیۃ: ۴۲، ۹ / ۵۶۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.