Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fussilat Ayat 44 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(61) | Tarteeb e Tilawat:(41) | Mushtamil e Para:(24-25) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(898) | Total Letters:(3325) |
{وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا: اور اگر ہم اسے عربی کے علاوہ کسی اورزبان کا
قرآن کردیتے۔} کافروں نے قرآنِ مجید پر
اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ قرآن عجمی زبان
میں کیوں نہ اترا ؟اس کے جواب میں ارشاد فرمایا گیا کہ ’’اگر ہم قرآنِ کریم کو
عربی کی بجائے عجمی زبان میں نازل کر دیتے تو کفارضرور کہتے: اس کتاب
کی آیتیں عربی زبان میں کیوں بیان نہیں کی گئیں تا کہ ہم انہیں سمجھ سکتے اورکتاب
نبی کی زبان کے خلاف کیوں اتری؟ حاصل یہ ہے کہ قرآنِ پاک عجمی زبان میں ہوتا تو یہ
کافر اعتراض کرتے اور عربی میں آیا ہے تو بھی اعتراض کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے
کہ ان کا یہ اعتراض نہ ماننے کا ایک بہانہ ہے کیونکہ جو شخص حق کا طلبگار ہے ا س
کی شان کے لائق نہیں کہ وہ ایسے اعتراض کرے۔ مزید ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ارشاد فرما دیں کہ یہ قرآن ایمان والوں کے لیے ہدایت اور شفا ہے کہ یہ انہیں حق کی راہ بتاتا ہے ،گمراہی سے بچاتا ہے ، جہالت اور شک
وغیرہ قلبی اَمراض سے شفا دیتا ہے اور جسمانی اَمراض کے لئے بھی اس کا پڑھ کر دم
کرنا مرض دور کرنے کے لئے مُؤثّر ہے اور وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں
بوجھ ہے کہ وہ قرآنِ پاک کو ا س کے حق کے مطابق سننے کی نعمت سے محروم ہیں اور وہ
ان پر اندھا پن ہے کہ وہ شکوک و شُبہات کی ظلمتوں میںگرفتار ہیں اور وہ
اپنی قبول نہ کرنے والی رَوِش سے اس حالت کو پہنچ گئے ہیں جیسے کسی کو
دور سے پکارا جائے تو وہ پکارنے والے کی بات نہ سنے ، نہ سمجھے ۔( خازن،
فصلت، تحت الآیۃ: ۴۴، ۴ / ۸۸، مدارک، فصلت، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۱۰۷۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.