Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fussilat Ayat 46 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(61) | Tarteeb e Tilawat:(41) | Mushtamil e Para:(24-25) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(898) | Total Letters:(3325) |
{مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ: جو نیکی کرتا ہے وہ اپنی ذات کیلئے ہی کرتا ہے۔} ارشاد فرمایاکہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ، آپ کافروں کے
اِعراض کرنے کی وجہ سے خود پر بوجھ محسوس نہ فرمائیں کیونکہ
ان میں سے جو شخص قرآنِ مجید پر ایمان
لائے اور اس کے تقاضوں کے مطابق عمل کرے تووہ اپنی ذات کے فائدے کے لئے
ہی کرے گا اور جو کفر کرے تو اس کا نقصان بھی اسے ہی ہو گا اور اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ بندوں پر ظلم نہیں کرتا اور ان کے ساتھ وہی معاملہ
فرماتا ہے جس کے وہ حق دار ہیں ۔( تفسیرکبیر، فصلت، تحت الآیۃ: ۴۶، ۹ / ۵۷۰، روح البیان، حم السجدۃ، تحت
الآیۃ: ۴۶، ۸ / ۲۷۴، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.