Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fussilat Ayat 48 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54
Tarteeb e Nuzool:(61) | Tarteeb e Tilawat:(41) | Mushtamil e Para:(24-25) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(898) | Total Letters:(3325) |
48
وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ(48)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جن کو وہ پہلے پوجتے تھے وہ ان سے غائب ہوگئے اور وہ سمجھ گئے کہ ان کے لئے کہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ: اور جن کو وہ پہلے پوجتے تھے وہ ان سے غائب
ہوگئے۔} یعنی مشرکین دنیامیں جن بتوں کی
عبادت کیاکرتے تھے وہ حشر کے میدان میں نہ ان کی سفارش
کریں گے اور نہ ہی ان کی مدد کریں گے تو ان کا
وہاں موجود ہونا ایسے ہو گا جیسے یہ وہاں سے غائب
ہیں اور مشرکین کو یقین ہو جائے گا کہ اب ان کیلئے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچنے اور جہنم سے کہیں بھاگ جانے کی کوئی جگہ نہیں ۔( جلالین
صاوی، فصلت، تحت الآیۃ: ۴۸، ۵ / ۱۸۵۷، روح البیان، حم السجدۃ، تحت
الآیۃ: ۴۸، ۸ / ۲۷۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.