Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 5 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
5

وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ وَ فِیْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّ مِنْۢ بَیْنِنَا وَ بَیْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ(5)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بولے ہمارے دل غلاف میں ہیں اُس بات سے جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اور ہمارے کانوں میں ٹینٹ(روئی) ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان روک ہے تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالُوْا: اورانہوں  نے کہا۔} جب نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مشرکوں  کو ایمان قبول کرنے کی دعوت دی تو انہوں  نے کہا:آپ ہمیں  توحید اور ایمان کی جو دعوت دے رہے ہیں  ہم اس کو سمجھ ہی نہیں  سکتے کیونکہ اس بات سے ہمارے دلوں  پر پردے پڑے ہوئے ہیں  اور ہمارے کانوں  میں بوجھ ہے جس کی وجہ سے بہرے ہیں  اور آپ کی بات ہمارے سننے میں  نہیں  آتی ۔اس سے مشرکوں  کی مراد یہ تھی کہ آپ ہم سے ایمان اور توحید کو قبول کرنے کی توقُّع نہ رکھئے ، ہم کسی طرح ماننے والے نہیں  اور نہ ماننے میں  ہم اس شخص کی طرح ہیں  جو نہ سمجھتا ہو ، نہ سنتا ہو ۔مشرکوں  نے مزید یہ کہا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان دینی مخالفت ہے،اس لئے ہم آپ کی بات ماننے والے نہیں ، توتم اپنے دین پر رہو ، ہم اپنے دین پر قائم ہیں  اور تم سے ہمارا کام بگاڑنے کی جو کوشش ہوسکے وہ کرو ، ہم بھی تمہارے خلاف جو ہوسکے گا کریں  گے۔(روح البیان ، حم السجدۃ ، تحت الآیۃ : ۵، ۸ / ۲۲۷ ، خازن ، فصلت ، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۸۰، مدارک، فصلت، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۰۶۸، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links