Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 29 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
29

یٰقَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْیَوْمَ ظٰهِرِیْنَ فِی الْاَرْضِ٘-فَمَنْ یَّنْصُرُنَا مِنْۢ بَاْسِ اللّٰهِ اِنْ جَآءَنَاؕ-قَالَ فِرْعَوْنُ مَاۤ اُرِیْكُمْ اِلَّا مَاۤ اَرٰى وَ مَاۤ اَهْدِیْكُمْ اِلَّا سَبِیْلَ الرَّشَادِ(29)
ترجمہ: کنزالعرفان
اے میری قوم!زمین میں غلبہ رکھتے ہوئے آج بادشاہی تمہاری ہے تو اللہ کے عذاب سے ہمیں کون بچالے گا اگر ہم پر آئے۔ فرعون بولا میں تو تمہیں وہی سمجھاتا ہوں جو میں خود سمجھتا ہوں اور میں تمہیں وہی بتاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یٰقَوْمِ: اے میری قوم!} اٰلِ فرعون کے مومن نے اپنی قوم کو سمجھاتے ہوئے کہا:اے میری قوم! آج تمہاری بادشاہی ہے اوربنی اسرائیل پرتمہیں  غلبہ حاصل ہے اس لئے اپنے ملک مصرمیں  توکوئی ایساکام نہ کروجس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا عذاب آئے اورملک وقوم تباہ وبرباد ہوجائے اوریادرکھوکہ(انہیں  قتل کر دینے کی صورت میں)  اگراللہ تعالیٰ نے ہم پر عذاب نازل کر دیاتوہمیں  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے کوئی نہیں  بچاسکے گا۔ اس مومن کی نصیحت سن کر فرعون نے کہا:میں  تو تمہیں  وہی سمجھاتا ہوں  جو میں  خود سمجھتا ہوں  کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوقتل ہی کردیاجائے تاکہ یہ معاملہ ہی ختم ہوجائے اور میں  ا س رائے کے ذریعے تمہیں  وہی بتاتا ہوں  جو بھلائی کی راہ ہے۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۹، ۸ / ۱۷۸-۱۷۹)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links