Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 35 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{اَلَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ
سُلْطٰنٍ: وہ جو اللہ کی آیتوں میں بغیر کسی ایسی دلیل کے
جھگڑا کرتے ہیں۔} یعنی حد سے بڑھنے والے
اور شک کرنے والے وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلا کر
اور ان پر اعتراضات کر کے جھگڑا کرتے ہیں اوران کا یہ جھگڑا کسی ایسی دلیل کے
ساتھ نہیں ہوتا جو انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی ہو بلکہ محض آباؤ اَجداد کی اندھی تقلید اور جاہلانہ شُبہات کی بنا پر ہوتا ہے اور یہ
جھگڑا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اور ایمان
لانے والوں کے نزدیک انتہائی سخت بیزاری کی
بات ہے اور جس طرح ان جھگڑا کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دی اسی طرح اللہ تعالیٰ ہرمتکبر سرکش کے دل پر مہر
لگادیتا ہے کہ اس میں ہدایت قبول کرنے کا کوئی محل باقی نہیں رہتا۔( خازن
، حم المؤمن ، تحت الآیۃ : ۳۵ ، ۴ / ۷۲ ، تفسیرکبیر ، المؤمن ، تحت الآیۃ: ۳۵، ۹ / ۵۱۳-۵۱۴، روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۳۵، ۸ / ۱۸۱-۱۸۲، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.