Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 38 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{وَ قَالَ الَّذِیْۤ
اٰمَنَ: اور ایمان والے نے
کہا۔} جب مردِ مومن نے
دیکھا کہ فرعون کوئی معقول جواب نہیں دے سکا تو ا س نے دوبارہ اپنی قوم
سے کہا:اے میری قوم ! تم فرعون کی بجائے میری پیروی کرومیں تمہیں بھلائی اورنجات
کا راستہ دکھاؤں گا۔
اولیاء کی پیروی میں بھی ہدایت ہے:
اس میں اشارہ
ہے کہ فرعون اوراس کی قوم جس راستہ پرچل رہی ہے وہ گمراہی کاراستہ ہے اور یہ بھی
اشارہ ہے کہ ہدایت انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اولیاءِ عظام رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ کی پیروی
میں رکھی گئی ہے اور جس طرح نبی عَلَیْہِ السَّلَام اپنے امتی کو ہدایت کا
راستہ دکھاتے ہیں اسی طرح نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے تابع رہتے ہوئے اولیاء
و صالحین بھی ہدایت کا راستہ دکھاتے ہیں ۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۳۸، ۸ / ۱۸۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.