Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 45 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{فَوَقٰىهُ اللّٰهُ
سَیِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا: تو اللہ نے اسے بچالیا ان کے مکر
کی برائیوں سے۔} اس سے پہلی آیت میں بیان ہو اکہ مردِ مومن
نے (فرعونیوں کی دھمکی کی پرواہ نہ کی اور) اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیااور یہاں بیان کیا جا
ر ہاہے کہ جب فرعون اور اس کے درباریوں نے مرد ِمومن کو سزا دینے کا ارادہ
کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے ان
کے شر سے بچا لیا جبکہ فرعون کی قوم اور فرعون کا انجام یہ ہوا کہ
انہیں برے عذاب نے گھیر لیا،دنیا میں وہ فرعون کے ساتھ دریا میں غرق
ہوگئے اور قیامت کے دن جہنم میں جائیں گے ۔( تفسیرکبیر، المؤمن، تحت الآیۃ: ۴۵، ۹ / ۵۲۱، خازن، حم المؤمن، تحت
الآیۃ: ۴۵، ۴ / ۷۳، ملتقطاً)
اس سے معلوم ہو اکہ جو شخص اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے اور اس پر بھروسہ کرتا
ہے تواللہ تعالیٰ اسے کفایت
فرماتا اور دشمنوں کے مکر و فریب سے بچالیتاہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.