$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 48 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
47-48

وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ(47)قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤۙ-اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ(48)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور ان سے کہیں گے جو (دنیا میں) بڑے بنتے تھے: ہم تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ کم کرو گے؟ وہ بڑے بننے والے کہیں گے: ہم سب آگ میں ہیں بیشک اللہ بندوں میں فیصلہ فرماچکا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ: اور جب وہ آگ میں  باہم جھگڑیں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے انبیاء کے سردار!آپ اپنی قوم سے جہنم کے اندر کفار کے آپس میں  جھگڑنے کا حال ذکر فرمائیے کہ جب وہ لوگ جہنم کی آگ میں  ایک دوسرے سے جھگڑاکریں  گے اور ان میں  سے جو لوگ کمزور تھے وہ اپنے متکبِّر سرداروں  سے کہیں  گے : ہم دنیا میں  تمہارے تابع تھے اور تمہاری وجہ سے ہی کافر بنے تو کیا تم ا س بات پر قادر ہو کہ ہم جس عذاب میں  مبتلا ہیں  اس کا کوئی حصہ ہم سے دور کر دو؟کافروں  کے سردار جواب دیں  گے :ہم سب آگ میں  ہیں  اور ہر ایک اپنی مصیبت میں  گرفتار ہے ، ہم میں  سے کوئی کسی کے کام نہیں  آسکتا،اگر ہم کچھ کر سکتے ہوتے تو اپنے لئے نہ کر لیتے۔ اب فیصلہ ہوچکا ہے جس میں  کوئی کمی بیشی نہیں  ہوسکتی ،بے شک اللہ تعالیٰ نے ایمانداروں  کو جنت میں  داخل کردیا اور کافروں  کو جہنم میں  بھیج دیا ، جو ہونا تھا ہوچکا اب اس سے ہٹ کر کچھ نہیں  ہو سکتا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html