Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 48 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ: اور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے
انبیاء کے سردار!آپ اپنی قوم سے جہنم کے اندر کفار کے آپس میں جھگڑنے کا
حال ذکر فرمائیے کہ جب وہ لوگ جہنم کی آگ میں ایک دوسرے سے جھگڑاکریں
گے اور ان میں سے جو لوگ کمزور تھے وہ اپنے متکبِّر سرداروں سے
کہیں گے : ہم دنیا میں تمہارے تابع تھے اور تمہاری وجہ سے ہی کافر بنے
تو کیا تم ا س بات پر قادر ہو کہ ہم جس عذاب میں مبتلا ہیں اس کا کوئی
حصہ ہم سے دور کر دو؟کافروں کے سردار جواب دیں گے :ہم سب آگ
میں ہیں اور ہر ایک اپنی مصیبت میں گرفتار ہے ، ہم میں سے
کوئی کسی کے کام نہیں آسکتا،اگر ہم کچھ کر سکتے ہوتے تو اپنے لئے نہ کر
لیتے۔ اب فیصلہ ہوچکا ہے جس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوسکتی ،بے شک اللہ تعالیٰ نے ایمانداروں کو جنت میں داخل کردیا اور کافروں کو جہنم میں بھیج دیا ، جو ہونا تھا ہوچکا اب اس سے
ہٹ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.