Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 6 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{وَ كَذٰلِكَ: اور یونہی۔} یعنی اے پیارے
حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جس طرح سابقہ جھٹلانے
والی اور اپنے رسولوں کے ساتھ باطل جھگڑا کرنے والی
امتوں پر عذاب سے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم اور اس کی قضا جاری ہوئی اسی طرح آپ کو جھٹلانے والے
اور آپ کے خلاف سازشیں کرنے والے کفار پر بھی اللہ تعالیٰ کی بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہ جہنمی ہیں ۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶، ۸ / ۱۵۴)یاد رہے کہ اس آیت میں
کافروں سے وہ مراد ہیں جن کی موت کفرپرہوگی اوریہ کافرہمیشہ
کے لیے جہنم میں رہیں گے ۔
عبرت کا نشان بننے سے پہلے عبرت حاصل کر لیں :
اس آیت سے اشارۃً معلوم
ہوا کہ کفر اور گناہوں پرقائم رہنا دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کی گرفت اور عذاب کی طرف لے جاتا ہے لہٰذا
ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ کفر اور گناہوں پر اِصرار کرنے کی
بجائے فوراً ان سے سچی توبہ کرلے تاکہ ایسا نہ ہو کہ اسے عبرت کا نشان بنا دیا
جائے اور اس کے نصیحت حاصل کرنے سے پہلے دوسرے لوگ اس سے عبرت و نصیحت حاصل کریں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں گناہوں سے سچی
اور فوری توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.