Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 61 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ: اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں آرام پاؤ۔} اس سے پہلی آیت میں دعا مانگنے کا حکم ارشاد
فرمایاگیا اور دعا میں مشغول ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ کی معرفت ہونا ضروری ہے ، اس لئے یہاں ایک قادر
معبود کے موجود ہونے پر دلیل بیان فرمائی گئی ہے ، چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے
کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہارے فائدے کے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام اور
سکون پاؤ ،کیونکہ رات میں ٹھنڈک اور نمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان کی حرکت
کرنے والی قوتیں رات میں قدرے ساکن ہو جاتی ہیں ،نیز رات
میں اندھیرا ہوتا ہے جس کی بنا پر انسان کے حواس بھی پوری طرح کام کرنے سے
رک جاتے ہیں اور یوں انسان کے اَعصاب اور حواس کو آرام کرنے کا موقع
مل جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے نفع کے لئے دن کو روشن بنایاتاکہ تم اس کی روشنی میں
اپنے ضروری کام اطمینان کے ساتھ انجام دے سکو ،بیشک رات اور دن کو پیدا کرکے اللہ تعالیٰ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے لیکن بہت سے آدمی اس
کا شکر ادا نہیں کرتے۔( تفسیر کبیر، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۱، ۹ / ۵۲۸، روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۱، ۸ / ۲۰۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.