Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 68 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
68
هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُۚ-فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(68)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہی ہے کہ زندگی دیتا ہے اور مارتا ہے پھر جب کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو اس سے یہی کہتا ہے کہ ہو جا جبھی وہ ہوجاتا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ: وہی ہے کہ زندگی دیتاہے اور مارتا ہے۔} یعنی اللہ وہی ہے جس کی یہ شان ہے کہ وہی حقیقی طور پر مُردوں کو زندہ کرتا
اور زندوں کو موت دیتا ہے اور ا س کی قدرت کے کمال کا یہ حال ہے کہ اسے
کسی چیز کو وجود عطا کرنے میں نہ کوئی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے ، نہ کسی
مشقت کا سامنا ہوتا ہے اور نہ ہی کسی سامان کی حاجت ہوتی ہے بلکہ اَشیاء کا وجود
اس کے ارادہ کا تابع ہے کہ جیسے ہی اس نے کسی چیز کا ارادہ فرمایا وہ چیز حکمِ
الٰہی کے مطابق وجود میں آجاتی ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.